Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2018

درد کی نیلی رگیں

درد کی نیلی رگیں یادوں میں درد کی نیلی رگیں یادوں میں جلنےکے سبب ساری چیخیں روک لیتی ہیں سنبھلنےکے سبب درد کی نیلی رگیں تو شور کرتی ہیں بہت پیکرِ نازک میں اس دل کے مچلنےکے سبب درد کی نیلی رگیں برفاب بستر میں پڑی ٹوٹ جاتی ہیں ترےخوابوں میں چلنےکےسبب درد کی نیلی رگیں عمروں کےنیلے پھیر کو زرد کرتی جاتی ہیں صحرا میں پلنےکے سبب درد کی نیلی رگیں ہاتھوں میں دوشیزاؤں کی چوڑیاں تک توڑدیتی ہیں بکھرنےکے سبب درد کی نیلی رگیں ٹھنڈی ہوا سے اشک ریز سر خ ہوتی رہتی ہیں آ نسو نگلنےکے سبب درد کی نیلی رگیں نیناں سمندر بن گئیں ہجر کی راتوں کا پہلا چاند ڈھلنےکے سبب