Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2020

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت سارے ناموں میں اک نام ﷺ سوہنا بہت اور ہمارا بہت اس کی شاخوں پہ آ کر زمانوں کے موسم بسیرا کریں اک شجر ﷺ جس کے دامن کا سایا بہت اور گھنیرا بہت ایک آہٹ کی تحویل میں ہیں اس زمیں آسماں کی حدیں ایک آواز دیتی ہے پہرا بہت اور گہرا بہت  جس دیے کی توانائی ارض و سما کی حرارت بنی اس دیے ﷺ کا ہمیں بھی حوالہ بہت اور اجالا بہت میری بینائی اور مرے ذہن سے محو ہوتا نہیں میں نے روئے محمد ﷺ کو سوچا بہت اور چاہا بہت  میرے ہاتھوں سے اور میرے ہونٹوں سے خوشبو جاتی نہیں  میں نے اسم محمد ﷺ کو لکھا بہت اور چوما بہت 

پھر یوں ہوا کہ

پھر یوں ہوا کہ دل میں کسی کو بسا لیا، پھر یوں ہوا کہ، خواب سجائے تمام عُمر۔۔! ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﻧِﮑﻠﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ، ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻧﮧ ﭘﺎﺋﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻋُﻤﺮ۔۔! ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ، ﮨﻢ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺁﮔﺌﮯ، ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﮨﯽ ﮐﮭﺎﺋﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻋُﻤﺮ۔۔! پھر یوں ہوا کہ دکھ ہمیں محبوب ہو گئے، پھر یوں ہوا کہ، دل سے لگائے تمام عُمر۔۔! پھر یوں ہوا کہ اور کسی کے نہ ہو سکے، پھر یوں ہوا کہ وعدے نبھائے تمام عُمر۔۔! پھر یوں ہوا کہ بیٹھ گئے، راہ میں غیاث، پھر یوں ہوا کہ وہ بھی نہ آئے تمام عُمر۔۔! پھر یوں ہوا کہ گناہ کی طاقت نہیں رہی، ہم جیسے کتنے لوگ بھی درویش ہوگئے۔۔!

پھر یوں ہوا

پھر یوں ہوا کے ساتھ تیرا چھوڑنا پڑا۔۔ ثابت ہوا کے لازم و ملزوم کچھ نہیں۔۔! پھر یوں ہوا کہ راستے یکجا نہیں رہے، وہ بھی انا پرست تھا میں بھی انا پرست۔۔! پھر یوں ہوا کہ ہاتھ سے، کشکول گر گیا، خیرات لے کے مجھ سے چلا تک نہیں گیا۔۔! ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﻟﺬﺕ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻦ ﮔﺌﯽ، ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﻣﻮﻡ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﻨﺎ ﮔﯿﺎ۔۔! پهر یوں ہوا کہ زخم نے جاگیر بنا لی، پهر یوں ہوا کہ درد مجھے راس آ گیا۔۔! پھر یوں ہوا کہ وقت کر تیور بدل گئے، پھر یوں ہوا کہ راستے یکسر بدل گئے۔۔! پھر یوں ہوا کہ حشر کے سامان ہوگئے، پھر یوں ہوا کہ شہر بیاباں ہوگئے۔۔! پھر یوں ہوا کہ راحتیں کافور ہوگئیں، پھر یوں ہوا کہ بستیاں بے نور ہوگئیں۔۔! پھر یوں ہوا کہ کوئی شناسا نہیں رہا، پھر یوں ہوا کہ درد میں شدت نہیں رہی۔۔! پھر یوں ہوا کہ ہو گیا مصروف وہ بہت، اور ہمیں یاد کرنے کی فرصت نہیں رہی۔۔! اب کیا کسی کو چاہیں کہ ہم کو تو ان دنوں، خود اپنے آپ سے بھی محبت نہیں رہی۔۔! پھر یوں ہوا کہ دل میں کسی کو بسا لیا، پھر یوں ہوا کہ، خواب سجائے تمام عُمر۔۔! ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﻧِﮑﻠﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ، ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻧﮧ ﭘﺎﺋﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻋُﻤﺮ۔۔! ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ...