Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2018

انداز تمہارے جیسا تھا

بارش کی برستی بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر ..... محسوس ہوا ________ تم آۓ ہو انداز تمھارے جیسا تھا !! ہوا کے ہلکے جھونکے کی جب آہٹ پائی کھڑکی پر ..... محسوس ہوا ______ تم گزرے ہو احساس تمھارے جیسا تھا !! میں نے جو گرتی بوندوں کو جب روکنا چاہا ہاتھوں پر ..... اک سرد سا پھر احساس ہوا ______ وہ لمس تمھارے جیسا تھا !! تنہا میں چلا جب بارش میں تب اک جھونکے نے ساتھ دیا ..... میں سمجھا تم ہو ساتھ میرے ______ وہ ساتھ تمھارے جیسا تھا !! پھر رک سی گئی وہ بارش بھی باقی نہ رہی اک آہٹ بھی ..... میں سمجھا مجھے تم چھوڑ گۓ ______ انداز تمھارے جیسا تھا !!

ھڪ مند چري آھي

ھڪ مُند چري آھي، ٻي جا رات ٺري آھي، اھڙي ۾ اَچڻ تُنهنجو، ڀاڳن جي ڀري آھي. ڏس ڪهڙو ڏکڻ گُهليو، ٿيا ماڪ ڦُڙا موتي، ۽ ويسُ وڻن ڍڪيو، پن پنهنجا ڪري پوتي، وري آ تو ورائڻ لاءِ، واھو...

میں تمہارا

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ، تو میں تمہارا یا اس پہ مبنی کوئی تاثر کوئی اشارا، تو میں تمہارا غرور پرور، انا کا مالک، کچھ اس طرح کے ہیں نام میرے مگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا ، تو میں تمہارا تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہے لگاؤں بازی اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا ، تو میں تمہارا تمہارا عاشق، تمہارا مخلص، تمہارا ساتھی، تمہارا اپنا رہا نہ ان میں سے کوئی دنیا میں جب تمہارا ، تو میں تمہارا تمہارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں اگر مقدر کا کوئی ٹوٹاکبھی ستارا تو میں تمہارا یہ کس پہ تعویز کر رہے ہو؟یہ کس کو پانے کے ہیں وظیفے؟ تمام چھوڑو بس ایک کر لو جو استخارہ ، تو میں تمہارا ................عامر امیرؔ...............