Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2017

مزاحیہ غزل

سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی اور کہانی چل سکتی تھی رانجھا غُنڈے لے آتا تو ہِیرکی شادی ٹَل سکتی تھی سَسّی کے بھی اُونٹ جو ہوتے تھَل میں کَیسے جل سکتی تھی مرزے نے کب سوچا تھا کہ صاحباں راز اُگَل سکتی تھی لیلی' کالی پڑھ لِکھ جاتی فیئراینڈ لَولی مَل سکتی تھی جو پتھّرفرہاد نے توڑے جی ٹی روڈ نکل سکتی تھی انٹرنیٹ پہلے جو ہوتا ہِجر کی رات بھی ڈھَل سکتی تھی

موتیا چمبیلی

موتیا، چمیلی، بیلا، کیتکی، دھریک پھل تارا میرا، سرھوں تے فلائی دے کیسو، کچنار، نی شرینھ، تے املتاس تیرے لہئی کھیتاں وچ اگائی دے کیتکی دا پھل تیرے کیساں وچ لاواں ویکھیں ڈگے نہ خیال ذرہ رکھ نی کاشنی جیہے رنگے نی دھریک والے پھل تیری چنی تے لاواں سوا لکھ نی چری دیاں _سٹیاں دا بنوں گا پراندا پھل سنھ والے گوٹیاں نوں لائی دے السی دے پھلاں دے بنا لواں گے گجرے نی ھار، ٹکا، جھانجراں تے بندے نی کنکاں دے _سٹیاں دے بنوگے کلپ میں اڈیک داں سنہری کدوں ھوندے نی میڈھیاں گندا کے، چنی گل وچ پا کے نی اے جان جان لوکاں نوں وکھائی دے ککراں دے پھلاں دا، نمانیاں دا مان رکھیں اک، دو مندیاں بنا لویں  مٹھے مٹھے پھل نے سفیدیاں توں _کری جاندے چک کے ہونٹاں دے نال لا لویں ٹانہی اتے لگیاں دا ملھ پوندے لکھاں نی زمین تے ڈگھے دے ملھ پائی دے مروے دا بوٹا اک لایا اوھدے اوتے سوھنے ہتھاں نال پانی چھڑکا جا نی لہنگا بنوایا لاج ونتڑی دا دیکھیں ھیگا میچ ذرا پا کے تاں وکھا جا نی کاھی دیاں دمبیاں دی جھالر بنا کے نی ایہہ چیٹ دیاں تپاں وچ پائی دے بوٹا گلموھر د...

اب کے سال پونم میں

اب کے سال پونم میں جب توآئے گی ملنے، ہم نے سوچ رکھا ہے رات یوں گزاریں گے دھڑکنیں بچھادیں گےشوخ تیرے قدموں پہ، ہم نگاہوں سے تیر ی آرتی اتاریں گے تو کہ آج قاتل ہے، پھر بھی راحتِ دل ہے، زہر کی ندی ہے تو، پھر بھی قیمتی ہے تو پست حوصلے والے تیرا ساتھ کیا دیں گے، زندگی ادھر آجا ہم تجھے گزاریں گے آہنی کلیجے کو زخم کی ضرورت ہے، انگلیوں سے جو ٹپکے اس لہو کی حاجت ہے آپ زلف جاناں کے خم سنوارئیےصاحب، زندگی کی زلفوں کو آپ کیا سنواریں گے ہم تو وقت ہیں، پل ہیں، تیز گام گھڑیاں ہیں، بے قرار لمحے ہیں، بے تکان صدیاں ہیں کوئی ساتھ میں اپنے آئے یا نہیں آئے، جو ملے گا رستے میں، ہم اسے پکاریں گے (ناصر کاظمی)​

Budgets

اپنی آمدنی مینج کریں آج ایک موقر جریدہ میں ایک لائق عمل بجٹ پلان نظر سے گزرا خاطر میں آیا کہ آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کروں۔ پڑھیں اور عمل کیجیے۔ بجٹ کیسے بنائیں؟ انسانی زندگی میں پیسے یعنی مال کی اہمیت ایک بنیادی ضرورت کی ہے۔ پیسوں کے بغیر نہ ہی ہم اپنے گھر کے اخراجات پورے کرسکتے ہیں اور نہ ہی ایک بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ سماج میں ایک باعزت اور مستحکم زندگی گزارنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک معقول رقم اپنے اخراجات کے لیے موجود ہو، یہ معاملہ اس وقت مزید اہم ہوجاتا ہے جب شوہر یا بیوی کی حیثیت سے ہمارے کاندھوں پر ایک خاندان کی ذمہ داری آجاتی ہے۔ کیونکہ گھر کی معاشی صورت حال ٹھیک نہ ہو تو کئی جھگڑے اور مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ بعض لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کے ہاں لاکھوں روپے ماہانہ آمدنی آتی ہے لیکن پیسے آتے ہی پانی کی طرح بہہ جاتے ہیں اور انہیں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ یہ کیسے کہاں چلے گئے؟ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ہر چیز نوٹ کرلیتے ہیں کہ کہاں کہاں کیا خرچ کیا ہے لیکن ان کے ساتھ بھی یہ مسئلہ بہرحال موجود ہوتا ہے کہ معقول آمدنی کے باوجود اخراجات پورے نہی...