سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی
اور کہانی چل سکتی تھی
اور کہانی چل سکتی تھی
رانجھا غُنڈے لے آتا تو
ہِیرکی شادی ٹَل سکتی تھی
ہِیرکی شادی ٹَل سکتی تھی
سَسّی کے بھی اُونٹ جو ہوتے
تھَل میں کَیسے جل سکتی تھی
تھَل میں کَیسے جل سکتی تھی
مرزے نے کب سوچا تھا کہ
صاحباں راز اُگَل سکتی تھی
صاحباں راز اُگَل سکتی تھی
لیلی' کالی پڑھ لِکھ جاتی
فیئراینڈ لَولی مَل سکتی تھی
فیئراینڈ لَولی مَل سکتی تھی
جو پتھّرفرہاد نے توڑے
جی ٹی روڈ نکل سکتی تھی
جی ٹی روڈ نکل سکتی تھی
انٹرنیٹ پہلے جو ہوتا
ہِجر کی رات بھی ڈھَل سکتی تھی
ہِجر کی رات بھی ڈھَل سکتی تھی
Comments
Post a Comment