Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2026

کس نے کھیل کھیلا ہے

کس نے کھیل کھیلا ہے کس نے ہجر جھیلا ہے اب گزر گیا جاناں اس سوال کا موسم کس طرح سے ممکن تھا ایک شاخ پہ کھلتے میں کہ ہجر کا لمحہ ، تو وصال کا موسم دل کے اب تو صحرا ہے اور ایسےصحرا میں جانے کب تلک ٹھہرے اب ملال کا موسم آج تک بھی ٹھہرا ہے دل کی رہگزاروں پر تیرے لمس کا ،تیرے خدوخال کا موسم