Skip to main content

Posts

دیپک راگ ہے چاہت

دیپک راگ ہے چاہت اپنی کاہے سنائیں تمہیں.. ہم تو سلگتے ہی رہتے ہیں کیوں سلگائیں تمہیں.. ترکِ محبت، ترکِ تمنا کر چکنے کے بعد.. ہم پہ یہ مشکل آن پڑی ہے کیسے بھلائیں تمہیں.. دل کے زخم کا رنگ تو شاید آنکھوں میں بھر آئے.. روح کے زخموں کی گہرائی کیسے دکھائیں تمہیں.. سناٹا جب تنہائی کے زہر میں گھلتا ہے.. وہ گھڑیاں کیونکر کٹتی ہیں، کیسے بتائیں تمہیں.. جن باتوں نے پیار تمہارا نفرت میں بدلا.. ڈر لگتا ہے وہ باتیں بھی بھول نہ جائیں تمہیں.. اڑتے پنچھی، ڈھلتے سائے، جاتے پل اور ہم.. بیرن شام کا تھام کے دامن روز بلائیں تمہیں.. دور گگن پر ہنسنے ولے نرمل کومل چاند.. بے کل من کہتا ہے آؤ، ہاتھ لگائیں تمہیں.. درد ہماری محرومی کا تم جب جانو گے.. جب کھانے آئے گی چپ کی سائیں سائیں تمہیں.. رنگ برنگے گیت تمھارے ہجر میں ہاتھ آئے.. پھر بھی یہ کیسے چاہیں کہ ساری عمر نہ پائیں تمہیں.. پاس ہمارے آکر تم بیگانہ سے کیوں ہو؟ چاہو تو ہم پھر کچھ دوری پر چھوڑ آئیں تمہیں.. انہونی کی چنتا، ہونی کا انیائے نظرؔ! دونوں بیری ہیں جیون کے، ہم سمجھائیں تمہیں.. (ظہور نظرؔ)

ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں

ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں آگ کی طرح جدھر جاویں، دہکتے جاویں اے خوشامست کہ تابوت کے آگے جس کے آب پاشی کے بدل، مے کو چھڑکتے جاویں جو کوئی آوے ہے نزدیک ہی بیٹھے ہے ترے ہم کہاں تک ترے پہلو سے سرکتے جاویں غیر کو راہ ہو گھر میں ترے، سبحان اللہ اور ہم دور سے در کو ترے تکتے جاویں وقت اب وہ ہے کہ ایک ایک حسن ہو کے بتنگ صبر و تاب و خرد و ہوش کھسکتے جاویں میر حسن دہلوی

نظم

رات ھو , چاند ھو , شناسا ھو کیوں نہ رگ رگ میں پھر_____نشہ سا ھو میں نے اک عمر خرچ کی تم پر تم میرا قیمتی_______________اثاثہ ھو ایک تو خوف بھی ھو دنیا کا اور محبت بھی___________بے تحاشا ھو ھم نہ ھوں گے تو کس سے روٹھو گے تم ھی تم ھو__________تو کیا تماشا ھو ھم تو پتھر ھی ھو گئے غم سے کیا تسلی ھو,____________کیا دلاسہ ھو!!!

لسی

میرے مذہب میں شراب پینا حرام ہے اسلیئے اس کی جدائی میں لسسی پیتا ہوں روگ دا روگ تے ٹھنڈ دی ٹھنڈ پیچھے ہوجا ساقی، اِک گلاس ہور دے ماسی

شعر

اے مری آنکھ کے پانی میں نہائے ہوئے شخص۔۔۔۔ تجھ کو معلوم نہیں ۔۔۔۔ ضبط کہاں ٹوٹتا ہے۔۔۔