Skip to main content

Posts

کوئی دیوانہ سمجھتا ہے

کوئی دیوانہ کہتا ہے  کوئی پاگل سمجھتا ہے مگر دھرتی کی بے چینی  کو بس بادل سمجھتا ہے میں تجھ سےدور کیسا ہوں تو مجھ سےدور کیسی ہے یہ میرا دل سمجھتا ہے یا تیرا دل سمجھتا ہے محبت ا...

غزل

کسی کو چاند اور کسی کو تاروں سے مسئلہ ہے، اُســــــے خزاں سے مجھے بہاروں سے مسئلہ ہے، دلِ شکستہ اُس ایک لڑکی کو کافی دن سے، تـــــرے علاوہ تمام یاروں ســـــے مسئلہ ہے، مجھ...

یاد نہ آیا کوئی

کیا لگے آنکھ ، کہ پِھر دل میں سمایا کوئی رات بھر پِھرتا ہے اِس شہر میں سایا کوئی فِکر یہ تھی کہ شب ہجر کٹے گی کیوں کر لُطف یہ ہے کہ ہمَیں یاد نہ آیا کوئی شوق یہ تھا کہ محبت میں جلی...

کیوں نہیں دیتے

ایک بارہی جی بهر کے سزا کیوں نہیں دیتے گر حرفِ غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے ایسے ہی اگر مونس و غمخوار ہو میرے یارو مجهے مرنے کی دعا کیوں نہیں دیتے اب دشتِ غم سے مرا دم گھٹنے لگ...

یہ کون لوگ ہیں

خرید کر جو پرندے اڑائے جاتے ہیں‌ ہمارے شہر میں کثرت سے پائے جاتے ہیں میں دیکھ آیا ہوں اِک ایسا کارخانہ ‘ جہاں چراغ توڑ کے سورج بنائے جاتے ہیں‌ یہ کون لوگ ہیں ‘ پہلے کبھی نہيں دیکھے جو کھینچ تان کے منظر پہ لائے جاتے ہیں اے آسماں تجھے اُن کی خبر بھی ہے کہ نہيں جو دن دیہاڑے زمیں سے اٹھائے جاتے ہیں یہ ساری فِــلم ہی اچّھـی طـــرح بنی ہوئی ہے مگر جو سِِــین اچانک دکھائے جاتے ہیں میں اِس لیے بھی سَــمُندر سے خوف کھاتا ہوں مجھـے نصاب میں دریـا پڑھائے جاتے ہیں کہیں مِلیں گے تو پھر جان جاؤ گے’ عـامـی ہـم ایسـے ہیـں نہيـں ‘ جیسـے بتائے جاتے ہیں

کہاں جاتے

شکیل بدایونی / قتیل شفائی / پیر نصیر الدین نصیر / مخمور دہلوی ............... شکیل بدایونی نہ ملتا غم تو بربادی کے افسانے کہاں جاتے اگر دنیا چمن ہوتی تو ویرانے کہاں جاتے چلو اچھا ہُوا اپنو...