Skip to main content

Posts

قطعہ ‏

ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻃﺮﻑ ﺗﮭﯽ ﻟﻮﭦ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻟﮕﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎ ﻟﻮﭨﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﺯﯾﺪﯼ ﻭﮦ ﻟﻮﭨﺘﮯ ﺭﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻗﺮﺍﺭ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﺰﮮ ﻟﻮﭨﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﻧﺎﺻﺮ ﺯﯾﺪﯼ

شعر

کسی کے میلے کفن کی میں بات کیسے کروں کہ میری قبر کے اپنے بڑے مسائل ہیں جبّار واصف

نظم

یوں تو ہر رشتہ کا انجام یہی ہوتا ہے پھول کھلتا ہے مہکتا ہے بکھر جاتا ہے تم سے ویسے تو نہیں کوئی شکایت لیکن شاخ ہو سبز تو حساس فضا ہوتی ہے ہر کلی زخم کی صورت ہی جدا ہوتی ہے تم نے بیکار ہی موسم کو ستایا ورنہ پھول جب کھل کے مہک جاتا ہے خود بہ خود شاخ سے گر جاتا ہے 

بات ‏سمجھ

تجھے نہ آئیں گی مفلس کی مشکلات سمجھ میں چھوٹے لوگوں کے گھر کا بڑا ہوں، بات سمجھ مرے علاوہ ہیں چھ لوگ منحصر مجھ پر مری ہر ایک مصیبت کو ضرب سات سمجھ فلک سے کٹ کے زمیں پر گری پتنگیں دیکھ تو ہجر کاٹنے والوں کی نفسیات سمجھ شروع دن سے ادھیڑا گیا ہے میرا وجود جو دِکھ رہا ہے اسے میری باقیات سمجھ کتاب عشق میں ہر آہ ، ایک آیت ہے اور آنسوؤں کو حروف مقطعات سمجھ کریں یہ کام تو کنبے کا دن گزرتا ہے ہمارے ہاتھوں کو گھر کی گھڑی کے ہاتھ سمجھ دل و دماغ ضروری ہیں زندگی کے لئے یہ ہاتھ پاؤں اضافی سہولیات سمجھ نامعلوم

اللہ ‏کی ‏طرف ‏دوڑو

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ فَفِرُّوٓا اِلَى اللّـٰهِ ۖ اِنِّىْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ پھر اللہ کی طرف دوڑو، بے شک میں تمہارے لیے اللہ کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔ سورۃ الذاریات:50 تفسیر آیات: 1۔ فَفِرُّوۡۤا اِلَی اللّٰہِ: ہر جانب سے خطرات میں گھرا ہوا انسان ایک پناہ گاہ کا محتاج ہے۔ خواہشات، مفادات اور گمراہی کی طرف لے جانے والے بے شمار عوامل سے جان چھڑا کر مہربان رب کی امن و سکون والی پناہ گاہ کی طرف بھاگو۔ اس کی وسیع ترین رحمت کے دامن میں جگہ تلاش کرو۔ نفس پرستی، گناہوں اور شرک و کفر سے دوری اختیار کرو اور اللہ کی پناہ میں جاؤ۔ 2۔ اِنِّیۡ لَکُمۡ مِّنۡہُ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ: اے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! لوگوں سے کہ دیں کہ میں قبل از وقت تمہیں تنبیہ کرنے والا ہوں کہ اللہ کی پناہ میں نہ جانے کی صورت میں تم کس دائمی عذاب اور ابدی خسارے سے دوچار ہو جاؤ گے۔ گویا بتایا جا رہا ہے کہ شیطان تمہارے پیچھے ہے۔ نہ معلوم کس وقت آکر تمہیں دبوچ لے، اس لیے جلدی کرو۔ بھاگو اور ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اللہ کی پناہ میں آجاؤ۔ جسے وہاں پناہ مل جائے اسے شیطان کی وسوسہ ان...

ہمارے ‏گائوں ‏میں

عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے سمندروں کے لیے مچھلیاں بناتے تھے مرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھا مرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالا پھر اُس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے فضول وقت میں وہ سارے شیشہ گر مل کر سہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتے تھے ہمارے گاؤں میں دو چار ہندو درزی تھے نمازیوں کے لیے ٹوپیاں بناتے تھے ؎ لیاقتؔ جعفری 

A Leaking Bucket

1. You wear abaya and hijāb but with perfume and makeup. ( a leaking bucket ) 2. You're following the Sunnah and have a beard but you don't lower your gaze. (A leaking bucket) 3. You pray all of your prayers on time but you have no khushū at all. (A leaking bucket) 4. You're very kind to people and speak with them gently but with your family you're always harsh. (A leaking bucket) 5. You honour and treat your guests well but when they leave, you gossip about them and talk about their flaws. (A leaking bucket) 6. You give alot of sadaqah to the poor but you humiliate them and hurt them. (A leaking bucket) 7. You stand up for tahajjud at night, fast and reads Qur'ān everyday but you cut your family ties. (A leaking bucket) 8. You fast and have sabr for the pangs of hunger and thirst but you swear,  insult,  curse. (A leaking bucket) 9. You help others but you're doing it to gain something from them and not doing those acts of kindness for the sake of Allāh's G...