Skip to main content

Posts

سب ‏فضول ‏باتیں ‏ہیں ‏

تم ہنسو تو دن نکلے، چپ رہو تو راتیں ہیں​ کس کا غم، کہاں کا غم، سب فضول باتیں ہیں​ ​ اے خلوص میں تجھ کو کس طرح بچاؤں گا​ دشمنوں کی چالیں ہیں، ساتھیوں کی گھاتیں ہیں​ ​ تم پہ ہی نہیں موقوف، آج کل تو دنیا میں​ زیست کے بھی مذہب ہیں، موت کی بھی ذاتیں ہیں​ ​

چنبیلی ‏کی ‏خوشبو ‏

مری چنبیلی کی نرم خوشبو ہوا کے دھارے پہ بہہ رہی ہے ہوا کے ہاتھوں میں کھیلتی ہے ترا بدن ڈھونڈنے چلی ہے مری چنبیلی کی نرم خوشبو مجھے تو زنجیر کر چکی ہے الجھ گئی ہے کلائیوں میں مرے گلے سے لپٹ گئی ہے وہ رات کی کہر میں چھپی ہے سیاہ خنکی میں رچ رہی ہے گھنیرے پتوں میں سرسراتی ترا بدن ڈھونڈنے چلی ہے۔۔۔!!

قطعہ ‏

ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻃﺮﻑ ﺗﮭﯽ ﻟﻮﭦ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻟﮕﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎ ﻟﻮﭨﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﺯﯾﺪﯼ ﻭﮦ ﻟﻮﭨﺘﮯ ﺭﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻗﺮﺍﺭ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﺰﮮ ﻟﻮﭨﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﻧﺎﺻﺮ ﺯﯾﺪﯼ

شعر

کسی کے میلے کفن کی میں بات کیسے کروں کہ میری قبر کے اپنے بڑے مسائل ہیں جبّار واصف

نظم

یوں تو ہر رشتہ کا انجام یہی ہوتا ہے پھول کھلتا ہے مہکتا ہے بکھر جاتا ہے تم سے ویسے تو نہیں کوئی شکایت لیکن شاخ ہو سبز تو حساس فضا ہوتی ہے ہر کلی زخم کی صورت ہی جدا ہوتی ہے تم نے بیکار ہی موسم کو ستایا ورنہ پھول جب کھل کے مہک جاتا ہے خود بہ خود شاخ سے گر جاتا ہے 

بات ‏سمجھ

تجھے نہ آئیں گی مفلس کی مشکلات سمجھ میں چھوٹے لوگوں کے گھر کا بڑا ہوں، بات سمجھ مرے علاوہ ہیں چھ لوگ منحصر مجھ پر مری ہر ایک مصیبت کو ضرب سات سمجھ فلک سے کٹ کے زمیں پر گری پتنگیں دیکھ تو ہجر کاٹنے والوں کی نفسیات سمجھ شروع دن سے ادھیڑا گیا ہے میرا وجود جو دِکھ رہا ہے اسے میری باقیات سمجھ کتاب عشق میں ہر آہ ، ایک آیت ہے اور آنسوؤں کو حروف مقطعات سمجھ کریں یہ کام تو کنبے کا دن گزرتا ہے ہمارے ہاتھوں کو گھر کی گھڑی کے ہاتھ سمجھ دل و دماغ ضروری ہیں زندگی کے لئے یہ ہاتھ پاؤں اضافی سہولیات سمجھ نامعلوم

اللہ ‏کی ‏طرف ‏دوڑو

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ فَفِرُّوٓا اِلَى اللّـٰهِ ۖ اِنِّىْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ پھر اللہ کی طرف دوڑو، بے شک میں تمہارے لیے اللہ کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔ سورۃ الذاریات:50 تفسیر آیات: 1۔ فَفِرُّوۡۤا اِلَی اللّٰہِ: ہر جانب سے خطرات میں گھرا ہوا انسان ایک پناہ گاہ کا محتاج ہے۔ خواہشات، مفادات اور گمراہی کی طرف لے جانے والے بے شمار عوامل سے جان چھڑا کر مہربان رب کی امن و سکون والی پناہ گاہ کی طرف بھاگو۔ اس کی وسیع ترین رحمت کے دامن میں جگہ تلاش کرو۔ نفس پرستی، گناہوں اور شرک و کفر سے دوری اختیار کرو اور اللہ کی پناہ میں جاؤ۔ 2۔ اِنِّیۡ لَکُمۡ مِّنۡہُ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ: اے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! لوگوں سے کہ دیں کہ میں قبل از وقت تمہیں تنبیہ کرنے والا ہوں کہ اللہ کی پناہ میں نہ جانے کی صورت میں تم کس دائمی عذاب اور ابدی خسارے سے دوچار ہو جاؤ گے۔ گویا بتایا جا رہا ہے کہ شیطان تمہارے پیچھے ہے۔ نہ معلوم کس وقت آکر تمہیں دبوچ لے، اس لیے جلدی کرو۔ بھاگو اور ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اللہ کی پناہ میں آجاؤ۔ جسے وہاں پناہ مل جائے اسے شیطان کی وسوسہ ان...