Skip to main content

Posts

قطعہ

وہ حال ہے کہ ، غنیمت ہیں لفظ بھی ورنہ ‏ترا  دلاسہ  کہاں؟ میری  رائیگانی  کہاں؟؟ ‏بچھڑنے والے نہ مجھ سے بچھڑ مُروّت میں ‏اُٹھائے  پھِرتا  رہوں  گا  یہ  مہربانی  کہاں !! ظہیر مشتاق 

Prayers

Prayers help us in loosing pride, arrogance, anger, stress, greed, pleasure of lying, taste of sin, impatience, dispair and discouragement to grow us personally and spiritually. Allah accept your all prayers and bless you always in every sphere of life.

ہم ہی قتل ہو رہے ہیں

میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو وہ ہوائے گلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں کبھی رحمتیں تھیں نازل اسی خطۂ زمیں پر وہی خطۂ زمیں ہے کہ عذاب اتر رہے ہیں وہی طائروں کے جھرمٹ جو ہوا میں جھولتے تھے وہ فضا کو دیکھتے ہیں تو اب آہ بھر رہے ہیں بڑی آرزو تھی ہم کو نئے خواب دیکھنے کی سو اب اپنی زندگی میں نئے خواب بھر رہے ہیں کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائی ہمیں قتل ہو رہے ہیں ہمیں قتل کر رہے ہیں

شعر

‏اگر وہ پوچھ لے ہم سے، کہو کس بات کا غم ہے تو پھر کس بات کا غم ہے اگر وہ پوچھ لے ہم سے