Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2019

تو میری شمع دل و دیدہ

تُو مری شمعِ دلِ و دیدہ وہ کوئی رقص کا انداز ہو یا گیت کی تان میرے دل میں تری آواز ابھر آتی ہے تیرے ہی بال بکھر جاتے ہیں دیواروں پر تیری ہی شکل کتابوں میں نظر آتی ہے شہر ہے یا کسی عیّار کا پُرہول طلسم تُو ہے یا شہرِ طلسمات کی ننھی سی پری ہر طرف سیلِ رواں، بس کا دھواں، ریل کا شور ہر طرف تیرا خُنک گام، تری جلوہ گری ایک اک رگ تری آہٹ کے لیے چشمِ براہ جیسے تُو آئے گی بس کوئی گھڑی جاتی ہے تیری پرچھائیں ہے یا تُو ہے مرے کمرے میں بلب کی تیز چمک ماند پڑی جاتی ہے ٹینک سڑکوں پہ چلیں جیپ کے آگے پیچھے دن گذرتا ہے ترا سایۂ ابرو لے کر فلسفے تُند حقائق کی شعائیں ڈالیں شام آتی ہے تری آنکھ کا جادو لے کر لنگر انداز ہوں ساحل پہ مشینوں کے جہاز رات ڈھل جاتی ہے مہکے ہوئے گیسو لے کر میں اسی گیس کی دنیا میں تعفّن کے قریب شعر لکھتا ہوں ترے جسم کی خوشبو لے کر مصطفیٰ زیدی

خوابوں کو باتیں کرنے دو

خوابوں کو باتيں کرنے دو آنکھوں ميں جو خواب ہيں ان کو باتيں کرنے دو ہونٹوں سے وہ لفظ کہو جو کاجل کہتا ہے موسم جو سنديسہ لايا اس کو پڑھ تو لو سن تو لو وہ راز جو پياسا ساحل کہتا ہے آتي جاتي لہروں سے کيا پوچھ رہي ہے ريت؟ بادل کي دہليز پہ تارے کيونکر بيٹھے ہيں جھرنوں نے اس گيت کا مکھڑا کيسے ياد کيا جس کے ہر اک بول ميں ہم تم باتيں کرتے ہيں راہ گزر کا، موسم کا، ناں بارش کا محتاج وہ دريا جو ہر اک دل کے اندر رہتا ہے کھا جاتا ہے ہر اک شعلے وقت کا آتش دان بس اک نقش محبت ہے جو باقي رہتا ہے آنکھوں ميں جو خواب ہيں ان کو باتيں کرنے دو ہونٹوں سے وہ لفظ کہو جو کاجل کہتا ہے ​

یوں ہے

عشق بس ایک کرشمہ ہے، فسوں ہے، یوں ہے یوں تو کہنے کو سبھی کہتے ہیں، یوں ہے، یوں ہے جیسے کوئی درِ دل پر ہو ستادہ کب سے ایک سایہ نہ دروں ہے، نہ بروں ہے، یوں ہے تم محبت میں کہاں سود و ز...

غزل

جو چلا گیا سو چلا گیا، جو ہے پاس اُس کا خیال رکھ جو لُٹا دیا اُسے بھول جا، جو بچا ہے اُس کو سنبھال رکھ کبھی سر میں سودا سما کوئی ، کبھی ریگزار میں رقص کر کبھی زخم باندھ کے پائوں م...

غزل

غزل کمالِ دستِ ہُنر سے اُسے سہارا جائے بَشَر کو بحرِ حوادث میں جب اتارا جائے وہ جس سے حسنِ تخیل میں ضَوفشانی ہے کبھی نہ دُور مری آنکھ سے ستارا جائے میں ناخُدا کی بد اندیشیوں ...

کینسر کا علاج

کینسر کی بیماری بہت موذی اور تکلیف دہ ہے۔ آئیے اس سے متعلق چند آسان نسخے بیان کرتا ہوں: (1)بین الاقوامی کینسر کے علاج کی دوائیں بنانے والے کبھی یہ نہیں بتاتے کہ کینسر محض وٹا...