آپ ہیرا ، صدف ، نگیں ، کیوں ہیں
آپ بے انتہا حسیں ، کیوں ہیں
آپ کی کاکلوں کے جنگل میں
اتنی موسیقیاں ، مکیں کیوں ہیں
چاند خود بھی نہیں سمجھ پایا
آپ اس درجہ مہ جبیں ، کیوں ہیں
شمس حیراں ہے ، آپ کے عارض
پھول ہو کر بھی ، آتشیں کیوں ہیں
آپ اتنے دروغ گو ہو کر
اس قدر قابلِ یقیں ، کیوں ہیں
شاعروں کے دلوں پہ آپ چلیں
گامزن ، برسرِ زمیں ، کیوں ہیں
جتنے بے رحم دلربا ہیں ، عدم
اتنے محبوب ، دلنشیں ، کیوں ہیں !!
عبدالحمید عدم
Comments
Post a Comment