Skip to main content

انداز تمہارے جیسا تھا

بارش کی برستی بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر .....
محسوس ہوا ________ تم آۓ ہو انداز تمھارے جیسا تھا !!

ہوا کے ہلکے جھونکے کی جب آہٹ پائی کھڑکی پر .....
محسوس ہوا ______ تم گزرے ہو احساس تمھارے جیسا تھا !!

میں نے جو گرتی بوندوں کو جب روکنا چاہا ہاتھوں پر .....
اک سرد سا پھر احساس ہوا ______ وہ لمس تمھارے جیسا تھا !!

تنہا میں چلا جب بارش میں تب اک جھونکے نے ساتھ دیا .....
میں سمجھا تم ہو ساتھ میرے ______ وہ ساتھ تمھارے جیسا تھا !!

پھر رک سی گئی وہ بارش بھی باقی نہ رہی اک آہٹ بھی .....
میں سمجھا مجھے تم چھوڑ گۓ ______ انداز تمھارے جیسا تھا !!

Comments