Skip to main content

قطعہ

بکھرا ہُوا ہوں شہرِ طلب میں اِدھر اُدھر
اب تیری جستجو کو میّسر نہیں ہوں میں

تُو جب طلب کرے گا مجھے بہر ِ التفات
اُس دن خبر ملے گی کہ در پر نہیں ہوں میں

Comments