Skip to main content

Posts

شعر

یہ بھی احباب کی نوازش ہے کس تکلّف سے کام لیتے ہیں احترامًا سلام کرتا ہوں، انتقامًا جواب دیتے ہیں جون ایلیا 

قطعہ

ضبط کر اے دلِ مجروح کہ اس دنیا میں کون سا دل ہدفِ گردشِ ایام نہیں غمِ محبوب و غمِ دہر و غمِ جاں کی قسم ایسے غم بھی ہیں یہاں جن کا کوئی نام نہیں

کس نے کھیل کھیلا ہے

کس نے کھیل کھیلا ہے کس نے ہجر جھیلا ہے اب گزر گیا جاناں اس سوال کا موسم کس طرح سے ممکن تھا ایک شاخ پہ کھلتے میں کہ ہجر کا لمحہ ، تو وصال کا موسم دل کے اب تو صحرا ہے اور ایسےصحرا میں جانے کب تلک ٹھہرے اب ملال کا موسم آج تک بھی ٹھہرا ہے دل کی رہگزاروں پر تیرے لمس کا ،تیرے خدوخال کا موسم

سجنا جے توں ہاسے دتے

 سجناں جے توں ہاسے دتے  دکھ وی اچھے خاصے دتے  لوکاں نے تے گل کیتی سی  توں تے کھول خلاصے دتے  ہجراں دے وچ وصلاں ساہنوں  خورے کیہ کیہ چاسے دتے  غیر تے پاسا وٹ کے لنگھے  اپنیاں تے بھن پاسے دتے  سانوں کھدر، خاشے دے کے ہوراں ململ ٹاسےدتے ڈگدی آس نوں میریاں سوچاں شک دے خوب دلاسےدتے دیدہ ور بنا کے صابر  دیدوں خالی کاسے دتے صابر ناز

ابراھيم منشي

جھڙو ماڻھو تھڙو ناڻو، ھر ڪو پنھنجو اگھ اگھاڻو جيڪو ماڻھو ڪون وڪاڻو، سو ئي ماڻھو موتي داڻو ڪنھن جي ٿي ھتي ذات وڪامي، ڪنھن جي ٿي ھتي بات وڪاني ڪنھن جي ٿي ھتي رات وڪامي، ڪنھ جي ٿي ھتي ڏات وڪامي ھيڏي وڪري جو نه وڪاڻو، تنھن کي مليو جيل ۽ ٿاڻو ڪنھن جي ٿي ھتي رت وڪامي، ڪنھن جي ٿي ھتي ست وڪامي ڪنھن جي ٿي ھتي پت وڪامي، ڪنھن جي ٿي ھتي مت وڪامي ھيڏي وڪري جو نه وڪاڻو، تنھن کي مليو جيل ۽ ٿاڻو ابراھيم منشي

قطعہ

اس سے پہلے کہ تیری آنکھوں میں ڈوب جائیں ، اسیر ہو جائیں! خواہشوں کی دکاں لگا لیں کہیں   خواب بیچیں ،امیر ہو جائیں

قطعہ

پھر اُس کے بعد راستہ خُوشبو میں کٹ گیا۔۔۔!! کُچھ وقت اُس کے ساتھ گُزارا تھا اور بس۔۔۔!! وہ مُضْطَرِب کہ عِشق میں نقصان ہی نہ ہو۔۔۔!! ہم مُطْمَئِن کہ جاں کا خسارہ تھا اور بَس۔۔۔

محبت

وہ من پسند شخص جس کے ساتھ ڈر ڈر کر رہنا جہاں ہر وقت آپ کو یہ دھچکا لگا رہے کہ یہ رستے میں چھوڑ جائے گا بات کرتے ہوئے سو بار سوچنا کہ کہیں میری کوئی بات بری نہ لگ جائے وہ برا نہ لگ جائے کہیں روٹھ نہ جائے کہیں رابطہ ختم ہو جائے کیا ہے یار یہ جو شخص آپ کی قربت خود چاہتا ہو وہی آپ کی زندگی بڑھا سکتا ہے ورنہ آپ کسی سے بھی تعلق رکھ لیں محنت ہے یکطرفہ محنت اور ایسی محنت فقط تھکن ہے سکون نہیں۔۔۔۔

I will love you

“I am not the first person  you loved. You are not the first person I looked at with a mouthful of forevers.  We have both known loss like the sharp edges of a knife. We have both lived with lips more scar tissue than skin.  Our love came unannounced in the middle of the night. Our love came when we’d given up on asking love to come. I think that has to be part of its miracle.  This is how we heal. I will kiss you like forgiveness, You will hold me like I’m hope.  Our arms will bandage and we will press promises between us like flowers in a book.  I will write sonnets to the salt of sweat on your skin. I will write novels to the scar of your nose.  I will write a dictionary of all  the words I have used trying  to describe the way it feels to  have finally, finally found you. And I will not be afraid of your scars. I know sometimes it’s still hard to let me see you in all your cracked perfection, but please know: whether it’s the days yo...

قطعہ

میں اِک مزاج کا قائل نہیں تھا سو میں نے کسی کو تھوڑا زیادہ، کسی کو کم چھوڑا ! تری وفا سے میں اتنا ڈرا کہ پھر میں نے ! جسے بھی اپنے قریں پایا، ایک دم چھوڑا

بھیگتے جا رہیں موسم

بھیگتے جارہے ہیں کیوں موسم بے یقینی کی تیز بارش میں کیوں دریچے اداس رہتے ہیں دوریاں کیوں ہیں خواب و خواہش میں روز کہتا ہوں آج پوچھوں گا حوصلہ ساتھ ہی نہیں دیتا عکس سے ہو مکالمہ کیسے آئینہ ساتھ ہی نہیں دیتا۔۔۔

ساتھ دل کے چلے

سا تھ دل کے چلے دل کو نہیں روکا ہم نے جو نہ اپنا تھا اسے ٹوٹ کے چاہا ہم نے ایک دھوکے میں کٹی ہے عمر ہماری ساری کیا بتائیں کیسے پایا کیسے کھویا ہم نے

تعلق اور ذہنی سکون

جب کوئی انسان ہمارے ذہنی سکون کے لئے خطرہ بننے لگتا ہے تو ہمارا دماغ ہمیں سائن ضرور دیتا ہے، ۔۔ لیکن ہم اس آواز کو یہ سوچ کر اگنور کر دیتے ہیں کہ رشتوں میں محبتوں میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں،۔۔  اور اس قربانی کا آغاز "اپنا سکون برباد کرنے سے ہوتا ہے"۔۔ ان لوگوں کیلئے کئی کلومیٹرز چلنا جو لوگ آپ کیلئے دو قدم نہ چل سکیں سراسر بیوقوفی ہے، تعلق میں جن چیزوں کا تعاقب کرنا پڑے وہ کبھی آپ کی ہوتی ہی نہیں!۔۔۔

مخلص رہیں

زندگی میں ہمیں ، حقیقی معنوں میں وہ لوگ جینا سکھاتے ہیں جو مشکل وقت میں ہم سے توقعات کی بیساکھی چھین لیتے ہیں اور پھر ہم انکے بغیر چلنا سیکھ لیتے ہیں۔!!  ہر اُس شخص کے ساتھ مخلص رہیں، جسکی ایک اچھی بات آپ کا دل بہلانے کا سبب بنی ہو  جس کے ایک مزاحیہ جملے سے آپ کا چہرہ کھلکھلا اٹھا ہو، جس کی نصیحت سے آپکے کردار میں نکھار پیدا ہوا ہو، مخلص رہیں تا کہ آپ کے ساتھ مخلص رہا جائے ہر اس چیز سے ہر اس رنگ سے محبت کریں جو آپ کی مرجھائی روح میں نئی زندگی اور نئی امید کو جگائے رکھتا ہے.!!