Skip to main content

Posts

انداز تمہارے جیسا تھا

بارش کی برستی بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر ..... محسوس ہوا ________ تم آۓ ہو انداز تمھارے جیسا تھا !! ہوا کے ہلکے جھونکے کی جب آہٹ پائی کھڑکی پر ..... محسوس ہوا ______ تم گزرے ہو احساس تمھارے جیسا تھا !! میں نے جو گرتی بوندوں کو جب روکنا چاہا ہاتھوں پر ..... اک سرد سا پھر احساس ہوا ______ وہ لمس تمھارے جیسا تھا !! تنہا میں چلا جب بارش میں تب اک جھونکے نے ساتھ دیا ..... میں سمجھا تم ہو ساتھ میرے ______ وہ ساتھ تمھارے جیسا تھا !! پھر رک سی گئی وہ بارش بھی باقی نہ رہی اک آہٹ بھی ..... میں سمجھا مجھے تم چھوڑ گۓ ______ انداز تمھارے جیسا تھا !!

ھڪ مند چري آھي

ھڪ مُند چري آھي، ٻي جا رات ٺري آھي، اھڙي ۾ اَچڻ تُنهنجو، ڀاڳن جي ڀري آھي. ڏس ڪهڙو ڏکڻ گُهليو، ٿيا ماڪ ڦُڙا موتي، ۽ ويسُ وڻن ڍڪيو، پن پنهنجا ڪري پوتي، وري آ تو ورائڻ لاءِ، واھو...

میں تمہارا

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ، تو میں تمہارا یا اس پہ مبنی کوئی تاثر کوئی اشارا، تو میں تمہارا غرور پرور، انا کا مالک، کچھ اس طرح کے ہیں نام میرے مگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا ، تو میں تمہارا تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہے لگاؤں بازی اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا ، تو میں تمہارا تمہارا عاشق، تمہارا مخلص، تمہارا ساتھی، تمہارا اپنا رہا نہ ان میں سے کوئی دنیا میں جب تمہارا ، تو میں تمہارا تمہارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں اگر مقدر کا کوئی ٹوٹاکبھی ستارا تو میں تمہارا یہ کس پہ تعویز کر رہے ہو؟یہ کس کو پانے کے ہیں وظیفے؟ تمام چھوڑو بس ایک کر لو جو استخارہ ، تو میں تمہارا ................عامر امیرؔ...............

درد کی نیلی رگیں

درد کی نیلی رگیں یادوں میں درد کی نیلی رگیں یادوں میں جلنےکے سبب ساری چیخیں روک لیتی ہیں سنبھلنےکے سبب درد کی نیلی رگیں تو شور کرتی ہیں بہت پیکرِ نازک میں اس دل کے مچلنےکے سبب درد کی نیلی رگیں برفاب بستر میں پڑی ٹوٹ جاتی ہیں ترےخوابوں میں چلنےکےسبب درد کی نیلی رگیں عمروں کےنیلے پھیر کو زرد کرتی جاتی ہیں صحرا میں پلنےکے سبب درد کی نیلی رگیں ہاتھوں میں دوشیزاؤں کی چوڑیاں تک توڑدیتی ہیں بکھرنےکے سبب درد کی نیلی رگیں ٹھنڈی ہوا سے اشک ریز سر خ ہوتی رہتی ہیں آ نسو نگلنےکے سبب درد کی نیلی رگیں نیناں سمندر بن گئیں ہجر کی راتوں کا پہلا چاند ڈھلنےکے سبب

Man is Never Alone

Don't ever forget! With your brain you can do miracles, save people, do inventions and serve the poor, With your body you can give blood, organs, and  life to your kids !! You are not just alone! You have come along with your mom and dad!  And you can make a lot of differences in millions of lives!

مزاحیہ غزل

سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی اور کہانی چل سکتی تھی رانجھا غُنڈے لے آتا تو ہِیرکی شادی ٹَل سکتی تھی سَسّی کے بھی اُونٹ جو ہوتے تھَل میں کَیسے جل سکتی تھی مرزے نے کب سوچا تھا کہ صاحباں راز اُگَل سکتی تھی لیلی' کالی پڑھ لِکھ جاتی فیئراینڈ لَولی مَل سکتی تھی جو پتھّرفرہاد نے توڑے جی ٹی روڈ نکل سکتی تھی انٹرنیٹ پہلے جو ہوتا ہِجر کی رات بھی ڈھَل سکتی تھی