طاقت
سنو! جس طاقت کو تم غلط سمجھتے ہو وہ صرف خدا کی طاقت ہے، جو ہمیں اور تمہیں طاقت عطا کرکے رحم کرنا سیکھاتی ہے۔ طاقت کا صحیح مظاہرہ یہ نہیں کہ تم کمزوروں کو مسل دو بلکہ طاقت کا صحیح مظاہرہ اس وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے نفس سے جنگ کرتے ہیں۔ اپنے اندر بھپرے ہوئے وحشی کو ابھرنے نہیں دیتے۔جب تک افراد کی داخلی تنظیم،اس نظریئے کے تحت نہ ہوگی،بہتر سے بہتر نظامِ حیات بھی دیر پانہ ثابت ہوسکےگا۔تم آج ایک نظام سے اکتا کر دوسرے نظام کی بنیادیں رکھتے ہو مگر کل وہ بھی ڈھیر ہوجائیگا کیونکہ بنیاد اس پرانی زمین پر رکھ رہے ہو جسکے نیچے آتش فشاں سوتے ہیں۔پہلے اس آتش فشاں کو ٹھنڈا کرو۔
ابنِ صفی کے ناول جہنم کا شعلہ سے ایک اقتباس۔۔
Comments
Post a Comment